Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا نے ایران پر سے عالمی پابندیاں ہٹانے کا عندیہ دے دیا

اپ ڈیٹ 01 اپريل 2020 08:24am
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ- فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکا نے ایران پر سے عالمی پابندیاں ہٹانے کا عندیہ دے دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہم ہزاروں افراد کو کھونے جا رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا نے ایران پابندیاں ہٹانے کا عندیہ دیا تاہم وہ ایران پر جوہری پالیسی پر نظر ثانی کے لیے دباؤ جاری رکھے گا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر پابندی میں نرمی پر از سر نوغور کر سکتا ہے لیکن امریکا کی پابندیاں خوراک اور ادویات پر نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکیوں کے لیے آئندہ 2 ہفتے مشکل اور تکلیف دہ ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے جواباً امریکا پر طبی دہشت گرد ہونے کا الزام عائد کیا ہے.

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 8 لاکھ سے بڑھ گئی۔آ